امریکہ: صدر ڈونالڈ ٹرمپ کورونا کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل

ٹرمپ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ، میرے خیال سے میں ٹھیک ہوں لیکن ہم اس لیے جا رہے ہیں کہ چیزیں کنٹرول میں رہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ بھی ٹھیک ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کووڈ ​​-19 ٹیسٹ پازیٹو پائے جانے کے ایک دن بعد میری لینڈ کے بیتھیسڈا کے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو میں کہا، ’’میرا ماننا ہے، میں پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں لیکن ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ سب ٹھیک رہے۔ خاتون اول بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ۔‘‘

وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کسی دیگر کو کام کاج نہیں سونپا جائے گا۔ صدر کے ڈاکٹر سین پی کانلے کے مطابق صدر تھکے ہوئے ہیں لیکن ٹھیک ہیں اور انہیں احتیاط کے طورپر اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹر کانلے نے کہا، ’’ماہرین کی ٹیم ان کا ٹیسٹ کر رہی ہے اور ساتھ میں ہم صدر اور خاتون اول کا بہترین طریقے سے توجہ رکھ رہے ہیں۔‘‘


انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ریجینران کے پالیکلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی ایک خوراک دی گئی ہے، جس کا استعمال بیماریوں کی ایک لمبی چین کے علاج کے لئے کیا جاتا ہے۔ وہ زنک، ویٹامن ڈی، فیموٹیڈائن، میلاٹونن اور ایک روزانہ ایسپرن بھی لے رہے ہیں۔ 74 سالہ ٹرمپ اپنی عمر کی وجہ سے زیادہ خطرے والے گروپ میں شامل ہیں اور ان کا وزن بھی زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث دو لاکھ سے زیادہ امریکی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، اس جان لیوا بیماری پر صدر ٹرمپ کا رد عمل آنے والے صدارتی انتخابات میں ایک اہم نکتہ بن گیا ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق، انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس وقت انھوں نے سوٹ پہن رکھا تھا اور چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انھوں نے لوگوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے میں ٹھیک ہوں لیکن ہم اس لیے جا رہے ہیں کہ چیزیں کنٹرول میں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ بھی ٹھیک ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔