امریکہ: اوکلاہوما میں کورونا پابندیاں ہٹالی گئیں

گورنر کیون اسٹٹ نے کہا کہ اوکلاہوما کے رہائشیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جائیں گے اور ماسک پہننا حالات کے لحاظ سے ذاتی فیصلہ ہوگا۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اوکلاہوما میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے سبب عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع گورنر کیون اسٹٹ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں کل ایک نیا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کروں گا۔ اوکلاہوما میں ریاست گیر پابندی نہیں ہوگی۔ میں سرکاری عمارتوں میں ماسک پہننے کی لازمی ضرورت کو بھی ختم کر رہا ہوں‘‘۔

گورنر کیون اسٹٹ نے کہا کہ اوکلاہوما کے رہائشیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جائیں گے اور ماسک پہننا حالات کے لحاظ سے ذاتی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی 40 لاکھ آبادی میں سے 4 لاکھ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اوکلاہوما میں اب تک کووڈ۔ 19 کے 4.30 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس موذی وبا سے 4700 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */