اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روس کو معطل کرنے کی قرارداد منظور، ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

قرارداد امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی قیادت میں یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے مقامی لوگوں کے انسانی حقوق کی مبینہ وحشیانہ خلاف ورزیوں کے خلاف لائی گئی تھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے معطل کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔قرارداد کے حق میں 93 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ چین، کیوبا، بیلاروس، بولوبیا، ویت نام سمیت 24 ممالک نے روس کو معطل کرنے کی تجویز کے خلاف ووٹ دیا۔

واضح رہے بھارت، پاکستان، قطر، میکسیکو، ملائیشیا، مالدیپ، عراق، اردن، جنوبی افریقہ، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 58 ممالک نے اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔


یہ قرارداد امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی قیادت میں یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے مقامی لوگوں کے انسانی حقوق کی مبینہ وحشیانہ خلاف ورزیوں کے خلاف لائی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔