اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا میانمار کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے میانمار کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملک کے فوجی حکام سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے میانمار کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملک کے فوجی حکام سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

یو این ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یکم فروری کو ہنگامی حالات کے اعلان کے بعد میانمار میں ہونے والی پیش رفت پر اپنی تشویش کا مکرر اظہار کیا اور فوج سے انتہائی تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔


بیان کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں تشدد کے خاتمے اور جمہوری منتقلی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے خصوصی ایلچی کی حمایت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین مذاکراتی عمل اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے میانمار کے دورے کے منتظر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔