غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کو اقوام متحدہ کی منظوری، اسرائیل نے فیصلے کو مسترد کر دیا!

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین 11 روزہ لڑائی کے دوران ہونے والے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، اسرائیل نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

غزہ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کل جمعرات کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین 11 روزہ لڑائی کے دوران ہونے والے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے کہا ہے کہ اس کے پر غزہ پرحملوں کا آئینی جواز ہے۔

جنیوا میں جمعرات کو 47 رکن ممالک پر مشتمل کونسل کے خصوصی اجلاس میں 24 ممالک نے غزہ میں مرتکبہ جرائم کی تحقیقات کے لیے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ 9 ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے اور 14 ممالک نے قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔


غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق قرارداد اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اور اقوام متحدہ میں فلسطینی وفد نے پیش کی تھی۔کونسل کی موجودہ صدر فجی کی سفیر نزہت شمیم خان نے رائے شماری کے بعد اس قرارداد کی منظوری کا اعلان کیا۔ امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں غزہ تنازع کی تحقیقات کی منظوری کی مخالفت کردی ہے اور کہا ہے کہ اس سے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

ادھر، اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے اجلاس کی دعوت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حماس نے اسرائیلی شہروں پر ہزاروں راکٹ فائر کیے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ امریکا نے بھی انسانی حقوق کونسل کے اس فیصلے پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے جنگ بندی جیسی موجودہ پیش رفت میں رکاوٹ کھڑی ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف حماس نے انسانی حقوق کمیٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔


خیال رہے کہ 10 مئی سے 21 مئی کے درمیان فلسطینی تنظیموں اور تل ابیب کے مابین 11 روز تک جاری رہبے والی جنگ میں 230 فلسطینی شہید جب کہ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 13 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ 21 مئی کو فلسطینیوں اور اسرائیل نے عالمی کوششوں سے عارضی فائر بندی کا فیصلہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */