یوکرین-روس جنگ: گزشتہ 5 ماہ میں 20 ہزار سے زائد روسی فوجی مارے گئے اور 80 ہزار زخمی، امریکہ کا دعویٰ

وہائٹ ہاؤس کے ایک افسر نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں 5 ماہ کی لڑائی میں 20 ہزار سے زائد روسی فوجی مارے گئے اور دیگر 80 ہزار زخمی ہوئے ہیں، روس اب بھی کئی علاقوں پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امریکہ کی قومی سیکورٹی کونسل (این ایس سی) کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف چل رہی جنگ میں روس کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ دسمبر 2022 سے اب تک کی بات کی جائے تو روس کے 20 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق کربی نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ بیان دیا اور کہا کہ ان 5 مہینوں میں روس کے 80 ہزار فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کربی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بڑے پیمانے پر بخموت کی طرف سے ڈونباس علاقہ میں روس کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کسی بھی حقیقی اسٹریٹجک اور اہم علاقہ پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ جنگ کے دوران مارے گئے 20 ہزار سے زیادہ فوجی سمیت روس کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ مہینوں کی جنگ اور غیر معمولی نقصان کے بعد روس کے حملہ کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔


این ایس سی ترجمان نے بتایا کہ وہ یوکرینی شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں جانکاری نہیں دے رہے ہیں، کیونکہ وہ یہاں متاثر ہیں۔ روس حملہ آور ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ روس نے کربی کے اندازوں کا جواب ابھی تک نہیں دیا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ماسکو گزشتہ سال کے آخر سے بخموت پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے فی الحال بیشتر چھوٹے شہروں پر قبضہ کر رکھا ہے، لیکن یوکرینی فوجیوں نے اب بھی مغرب میں بخموت کے ایک چھوٹے سے حصے کو کنٹرول میں کیا ہوا ہے۔ یوکرینی افسران نے کہا ہے کہ وہ جنگ کا استعمال روس کے زیادہ سے زیادہ فوجیوں کو مارنے اور اس کے ذخیرہ کو کم کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */