جاپان کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے

قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ تصادم کی وجہ سے تھائی ایئرویز کے طیارے کے ونگ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور اسے رن وے کے قریب دیکھا گیا۔

طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹوکیو: جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر ہفتہ کو ٹیکسی وے کے قریب دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے ہوائی اڈے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بنکاک جانے والی تھائی ایئر ویز کی پرواز اور ایوا ایئر کی پرواز آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے ہنیڈا ایئرپورٹ کے رن وے اے پر ٹکرا گئی۔

ٹوکیو براڈکاسٹنگ سسٹم کی ٹیلی ویژن فوٹیج میں اس وقت دونوں طیارے رن وے پر کھڑے دکھائے گئے۔ قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ تصادم کی وجہ سے تھائی ایئرویز کے طیارے کے ونگ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور اسے رن وے کے قریب دیکھا گیا۔ ہوائی اڈے نے جائے حادثہ کے قریب رن وے بند کر دیا ہے۔ حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔