کورونا سے جنگ کے لیے ٹوئٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے عطیہ کیے 100 کروڑ ڈالر

ٹوئٹر کے بانی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جیک ڈورسی نے عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کے بحران سے باہر نکلنے کے بعد دنیا بھر کی لڑکیوں کی صحت اور تعلیمی پروگراموں کو مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے کہ اس وائرس پر قابو پایا جائے۔ کچھ ممالک میں ویکسین تیار کیے جانے کے دعوے بھی کیے گئے ہیں، لیکن اس کو بازار میں آنے میں فی الحال وقت لگنے والا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور اس وقت 14 لاکھ سے زیادہ مریض اس وائرس کی زد میں ہیں۔ تقریباً 82 ہزار تو اس انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اس درمیان کورونا سے جنگ کے لیے کئی مشہور و معروف ہستیوں نے اپنی اپنی جانب سے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تازہ خبر ٹوئٹر کے بانی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جیک ڈور سی کے تعلق سے سامنے آئی ہے جنھوں نے تقریباً 100 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے یہ اعلان بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کیا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "کووڈ 19 کے لئے راحتی کاموں میں اپنی اسکوائر ڈکویٹی کے 100 کروڑ ڈالر (میری املاک کا 28 فی صد) سے ایک چھوٹی ایل ایل سی شروع کرنے جا رہا ہوں۔"


اپنے ٹوئٹ میں جیک ڈور سی مزید لکھتے ہیں کہ "عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کے بحران سے باہر نکلنے کے بعد دنیا بھر کی لڑکیوں کی صحت اور تعلیمی پروگراموں کو مالی مدد کی جائے گی اور فنڈنگ میں پوری طرح شفافیت برتی جائے گا اور تمام عطیوں کا حساب کتاب ٹوئٹر پر جاری کیا جائے گا۔"

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔