ترک صدر نے کیا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

طیب اردوان نے کہا کہ پابندیاں نرم کرنے کے سلسلے میں سفری پابندیاں، اربن پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، کورونا کیسز میں غیر معمولی کمی کے بعد معمولات زندگی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجب طیب اردوان، تصویر آئی اے این ایس
رجب طیب اردوان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی میں کورونا کی صورت حال بہتر ہونے اور ٹیکہ کاری مہم تیز ہونے کی وجہ سے ترکی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔یہ اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان نے ویکسینیشن عمل تیز ہونے اور پابندیوں سے کورونا وبا میں کمی آنے کے بعد کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدرطیب اردوان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ملک بھر میں کرفیو یکم جولائی سے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور رات کا کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ پابندیاں نرم کرنے کے سلسلے میں سفری پابندیاں، اربن پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، کورونا کیسز میں غیر معمولی کمی کے بعد معمولات زندگی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ملک میں جاری تیز ترین کورونا ویکسینیشن عمل کی بدولت آج کے دن تک 43 ملین افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران ویکسینیشن عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔