ترکی: اڑان بھرنے کے دوران عمارت سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر کے پرخچے اڑے، 4 افراد کی موت
ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک صحت ملازم سوار تھے۔ سبھی مغلا شہر سے پڑوسی صوبہ انطالیہ میں ایک مریض کو لے جانے کے لیے اڑان بھر رہے تھے۔

تصویر 'ایکس'@smutoro
ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ایک عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک ایئر ایمبولنس تھا۔ حالانکہ اس میں کوئی بھی مریض موجود نہیں تھا۔ ایک افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں ایک ایمبولنس ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا جس سے اس میں سوار سبھی 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ افسر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک صحت ملازم سوار تھے۔ سبھی مغلا شہر سے پڑوسی صوبہ انطالیہ میں ایک مریض کو لے جانے کے لیے اڑان بھر رہے تھے۔
افسر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر جس اسپتال سے اڑان بھر رہا تھا، اسی عمارت سے ٹکرا گیا اور پاس کے ایک کھیت میں جا گرا۔ اس پورے وااقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے ہیلی کاپٹر اڑان بھر رہا ہے اور اچانک حادثہ کا شکار ہو جاتا ہے۔ ویڈیو میں گھنا کہرا بھی نظر آ رہا ہے، جس سے ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کی تصویر صاف نظر نہیں آ رہی ہے۔
ویڈیو میں اسپتال کی عمارت بھی دکھائی دے رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کا اوپری حصہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا ہے۔ دیوار پوری طرح سے ٹوٹ گئی ہے۔ وہیں زمین پر ہیلی کاپٹر پڑا دکھائی دے رہا ہے جس کے ٹکڑے ٹکڑے بکھرے نظر آ رہے ہیں۔ اچانک اس حادثہ کے بعد موقع پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
اس درمیان ٘مغلا کے گورنر ادریس نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اڑان کے وقت گھنا کہرا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ کیسے ہوا اس سلسلے میں افسر جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ حالانکہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ کہرے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔