ترکیہ کا زلزلہ: رومیو اور جولی نے بچائی دو لڑکیوں کی جان

موقع پر اسکواڈ میں شامل دو کتے رومیو اور جولی وہاں پہنچتے ہیں۔ لیبراڈور کی جوڑی نے ملبے میں سونگھا اور بھونکنے لگے، جس پر ٹیمیں مشینری لے کر آئیں اور ڈرلنگ شروع کر دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

این ڈی آر ایف کا چار رکنی کتوں کا اسکواڈ ترکیہ میں اپنے مشن کے لیے انمول رہا ہے کیونکہ بچاؤ  ٹیمیں انجماد کے درجہ حرارت میں اجنبی زمین اور کنکریٹ کے ملبے کی موٹی تہوں کے ذریعے کام کرتی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ترکیہ کے نوردگی شہر، جو کہ 6 فروری کو 7.8 شدت کے زلزلے کے مرکز کے قریب ہے جس نے اس علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں ہزاروں افراد منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دب گئے تھے، این ڈی آر ایف کی ٹیم کے پاس "ٹھوس معلومات تھی کہ ایک زندہ بچ جانے والا شخص ملبے تلے دبا ہوا ہے۔


ایسے موقع پر اسکواڈ میں شامل دو کتے رومیو اور جولی وہاں پہنچتے ہیں۔ لیبراڈور کی جوڑی نے ملبے میں سے اپنا راستہ سونگھا اور بھونکنے لگے، جس پر ٹیمیں مشینری لے کر آئیں اور ڈرلنگ شروع کر دی۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد وہ وہاں پہنچ گئے جہاں چھ سالہ بچی سانس لے رہی تھی جس کا نام بیرن ہے۔

کولکتہ میں این ڈی آر ایف کی دوسری بٹالین سے منسلک دو لیبراڈور نے ٹیموں کو نوردگی، ترکیہ میں ملبے کے نیچے سے دو لڑکیوں کو زندہ نکالنے میں مدد کی ہے۔ ترکیہ میں امدادی کارروائیوں کے لئے  ہندوستانی حکومت نے تین این ڈی آر ایف کی  ٹیمیں بھیجی ہیں جن کا تعلق غازی آباد، کولکتہ اور وارانسی سے ہے۔ ٹیموں میں دو اور کتے ہیں جن کا نام ہنی اور ریمبو ہے۔ این ڈی آر ایف کے دستے نوردگی اور انتاکیا میں ملبے سے 45 لاشیں نکال چکے ہیں۔


جبکہ بیرن  کو 9 فروری کو بچایا گیا تھا اور نو سالہ میراے کراتاسکو اگلے دن باہر لایا گیا تھا۔ امدادی دستے نے اعتراف کیا کہ رومیو اور جولی کی وجہ سے ہی دونوں بچوں کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 9 فروری کو جب وہ ملبے میں تلاش کر رہے تھے تو رومیو رک گیا اور بھونکنے لگا۔ جولی بھی اس کے ساتھ شامل ہو گئی۔ گھنٹوں تلاش کے بعد، کنکریٹ میں سوراخ کرنے میں کامیاب ہوئے اور جب جاکر اس ملبے میں دبی ایک بچی کو باہر نکالا جو زندہ تھی۔ اگلے دن ایک اور زندہ بچ جانے والا ملا۔ وہ دونوں ٹھیک ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔