ترکی 2023 سے گیس کی پیداوار شروع کرسکتا ہے: ایردوآن

طیب ایردوآن نے کہا کہ انہوں نے پابندیوں، دھمکیوں، بلیک میل کے ذریعہ سے ہمیں روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

رجب طیب ایردوآن، تصویر آئی اے این ایس
رجب طیب ایردوآن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی کو 2023 سے بحیرہ اسود کے علاقوں سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کرنے کی توقع ہے۔ طیب ایردوآن نے کہا کہ ’’2023 سے بحیرہ اسود میں گیس کی پیداوار کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاست اور معیشت کے لحاظ سے خطے کے سب سے طاقتور ملک ترکی سے جو لوگ دوستی کریں گے، وہ ہمیشہ منافع کمائیں گے۔

طیب ایردوآن نے کہا کہ بحیرہ اسود میں گیس کی پیداوار شروع ہونے سے ترکی کی اپنی بیرونی فراہمی پر انحصاریت کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پابندیوں، دھمکیوں، بلیک میل کے ذریعہ سے ہمیں روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔


طیب اردوگان نے جون کے آغاز میں کہا تھا کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 135 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ گیس کے ذخیرہ کے ساتھ ایک نیا گیس کاعلاقہ تلاش کیا ہے۔ ان کے مطابق بحیرہ اسود پٹی پر کل گیس کا ذخیرہ تقریباً 500 ارب کیوبک میٹر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔