ٹرمپ کی ٹوئٹ کرنے کی دوسری کوشش ناکام! ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک

ٹوئٹر پر بہت ہی زیادہ متحرک رہنے والے رخصت پذیر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے اپنے دوسرے سرکاری اکاؤنٹ ’پوٹس‘ سے ٹوئٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنا دی

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: ٹوئٹر پر بہت ہی زیادہ متحرک رہنے والے رخصت پذیر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی اپنے دوسرے سرکاری اکاؤنٹ ’پوٹس‘ (پریزیڈنٹ آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹ) سے ٹوئٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنا دی۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس کو فوری بلاک کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے ’پوٹس‘ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی، ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی۔ ٹرمپ نےٹوئٹ میں کہا ٹوئٹر کا پابندی لگانا کمیونیکیشن ایکٹ 230 کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹس میں نومنتخب جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکا رکیا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے جوبائیڈن کی بطور امریکی صدر فتح کی توثیق کردی ہے اور اب ٹرمپ کے اقتدار کے چند روز ہی باقی ہیں۔


امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا کہ 20 جنوری کو نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ موجودہ امریکی صدر کی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکہ کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔ خیال رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف لیں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک

امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 7 جنوری کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے بلاک کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی۔ اس حوالہ سے ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے بلاک کردیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 09 Jan 2021, 11:13 AM