ٹرمپ 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کے لئے چلائیں گے انتخابی مہم

کیون میکارتھی نے کہا کہ آج سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر 2022 میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کے لئے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے لئے انتخابی مہم چلانے کا عہد کیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر 2022 میں ہونے والے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کا عہد کیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے رہنما کیون میکارتھی نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

کیون میکارتھی نے کہا ’’آج سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر 2022 میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کے لئے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے لئے انتخابی مہم چلانے کا عہد کیا۔ ہمیں اپنے ملک کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کا بنیاد پرست ایجنڈا روکناہوگا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ متعدد سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ نومبر 2020 کے صدارتی انتخابات ہارنے کے باوجود ریپبلکن پارٹی کو لوگوں کی بھاری حمایت حاصل ہے۔


ریپبلکن رہنما نے بیان دیا ’’کانگریس میں ریپبلکن پارٹی کے ممبران اور ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دور حکومت میں تمام امریکی شہریوں کے لئے تاریخی کام کیا ہے۔ ہم یہ اس لئے کر سکے کیونکہ ہم اپنے ملک کے شہریوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔‘‘ میکارتھی نے ڈیموکریٹک پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ ملک میں تفرقہ انگیز ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔