ٹرمپ کی ایلون مسک سے درخواست، ’سنیتا اور ولمور کی خلا سے واپسی کے لیے مشن شروع کریں‘

ایلون مسک نے بتایا کہ ٹرمپ نے سنیتا ولیمس اور ولمور کی خلا سے واپسی کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔ دونوں خلا باز 5 جون 2024 کو خلا میں گئے تھے اور اب تک وہاں پھنسے ہیں

<div class="paragraphs"><p>خلا میں سنیتا ولیمس (فائل)، تصویرسوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

گزشتہ سات مہینوں سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے زمین پر واپسی کی راہ دیکھ رہی خلا باز سنیتا ولیمس اور ان کے ساتھی بچ ولمور کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ان کی واپسی کو لے کر ایکشن لینے کی بات کہی ہے۔ 'اسپیس ایکس' کے مالک اور ٹرمپ کی حکومت میں وزیر کا عہدہ سنبھالنے والے ایلون مسک نے خود اس کی اطلاع دی ہے۔

غور طلب ہے کہ 'ناسا' نے کچھ مہینے پہلے ہی اپنے کرو-9 مشن کے تحت اسپیس ایکس کو سنیتا ولیمس کو واپس لانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ایلون مسک نے منگل کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ان سے سنیتا ولیمس اور بچ ولمور کی واپسی میں مدد کرنے کو کہا ہے۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا "صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسپیس ایکس سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر پھنسے دو خلائی مسافروں کو جلد سے جلد گھر لانے کے لیے کہا ہے۔ ہم جلد ہی یہ کریں گے۔"


انہوں نے کہا "یہ افسوس کی بات ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے انہیں اتنی لمبی مدت تک وہاں چھوڑ دیا۔" وہیں ٹرمپ نے بھی منگل کو کہا ہے کہ اسپیس ایکس جلد ہی دونوں امریکی خلا بازوں کو واپس لانے کے لیے ایک مشن شروع کرے گا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ اسپیشل پلیٹ فارم پر لکھا، "مسک جلد ہی اس کی شروعات کریں گے۔ امید ہے کہ سبھی محفوظ ہوں گے۔ نیک خواہشات۔ ایلون!!"

قابل ذکر ہے کہ سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور 5 جون 2024 کو بوئنگ اسٹار لائنر پر سوار ہوکر خلا میں پہنچے تھے۔ یہ مشن صرف 7 دنوں کا ہونے والا تھا۔ حالانکہ پرواز کے دوران ہی جہاز میں تکنیکی خرابی آ گئی جس کے بعد سے دونوں اب بھی واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ ان کی صحت کو لے کر ظاہر کی جا رہی فکر مندی کے بعد 'ناسا' نے کئی بار یہ کہا ہے کہ دونوں خؒا باز پھنسے نہیں ہیں اور وہ صحت مند ہیں۔

اگست 2024 میں 'ناسا' نے اعلان کیا تھا کہ اب دونوں کی واپسی اسپیس کرو-9 کیپسول کے ذریعہ ہوگی۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی آئیں تھیں کہ وہ مارچ کے آخر سے پہلے زمین پر نہیں لوٹ پائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔