ٹرمپ نے پھر سی این این کے رپورٹر سے بد تمیزی کی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے میڈیا سے رشتہ جگ ظاہر ہیں اور اگر معاملہ سی این این کا ہو تو وہ ان کے رپورٹر کو بالکل برداشت نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے میڈیا کے ساتھ اختلافات کو لے کر ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ جمعہ کو انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ وہائٹ ہاؤس کے تیئں احترام کا مظاہرہ کریں۔ ترمپ نے بعد میں ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ سوال بے وقوفی بھر اہے ۔ جمعہ کو اسی این این کے ایک رپورٹر اے بی فلپ نے سوال پوچھا ’’کیا آپ چاہتے ہیں کہ سال 2016 میں ہوئے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کی جانچ کروائی جانی چاہئے؟‘‘۔ ڈونالڈ ٹرمپ جو عالمی جنگ کی یاد میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کے لئے پیرس جانے سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے فلپ کے سوال کا جواب دینے سے منع کر دیا اور صحافی کی جانب انگلی اٹھاتے ہوئے کہا ’’ یہ کس طرح کا بے وقوفی سے بھرا سوال ہے، میں نے تمہیں کئی مرتبہ اس طرح بے وقوفی سے بھرے سوال پوچھتے ہوئے دیکھا ہے‘‘۔

اس سے قبل ٹرمپ نے سی این این کے ایک دوسرے رپورٹر جم اکوسٹا کے ساتھ کئے گئے اپنے برتاؤ کو صحیح ٹھہرایا تھا۔ بدھ کے روز انہوں نے سی این این کے ایک رپورٹر پر وہائٹ ہاؤس میں داخلہ پر پابندی بھی لگا دی تھی ۔ ٹرمپ کئی مرتبہ سی این این پر فیک نیوز کرنے کا الزام لگا چکے ہیں ۔ جم اکوسٹا نے ٹرمپ سے میکسیکو سے آنے والے مائگرینٹ کارواں سے متعلق سوال کیا تھا او ر صدر نے انہیں ملک کے لئے خطرہ بتایا تھا۔ ٹرمپ نے ان کے ساتھ بھی کافی بد تمیزی کی تھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔