ٹرمپ نے پیش کیا 'گولڈ کارڈ' منصوبہ، '50 لاکھ ڈالر خرچ کرو اور پاؤ امریکی شہریت و خصوصی حقوق'

'گولڈ کارڈ' حاصل کرنے والے کو 'گرین کارڈ' سے زیادہ خاص حقوق حاصل ہوں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ مستقبل میں 10 لاکھ 'گولڈ کارڈ' فروخت کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

جن لوگوں کو امریکی شہریت چاہیے ان کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس کے تحت شہریت حاصل کرنے کے لیے بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ٹرمپ کے منصوبہ کے مطابق جو لوگ بھی امریکہ کی شہریت چاہتے ہیں انہیں 50 لاکھ ڈالر (تقریباً 43 کروڑ 55 لاکھ) روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

اسے 'گولڈ کارڈ' منصوبہ نام دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ گولڈ کارڈ، گرین کارڈ کا پریمیم ورژن ہوگا۔ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے شخص کو نہ صرف گرین کارڈ سے زیادہ خاص حقوق حاصل ہوں گے بلکہ امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے اور شہریت حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ مستقبل میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ 'گولڈ کارڈ' فروخت کیے جائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرمپ کے اس منصوبہ کا اصل مقصد دنیا بھر سے امیر لوگوں کو امریکہ کی طرف راغب کرنا ہے، جو ملک میں نوکریوں کے مواقع بڑھائیں گے۔

اوول آفس میں کامرس کے سکریٹری ہاورڈ لوٹنک کے ساتھ ایگزیکٹیو احکام پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "ہم ایک گولڈ کارڈ بیچنے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس ایک گرین کارڈ ہے، یہ گولڈ کارڈ ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر ہوگی اور اس سے آپ کو گرین کارڈ جیسے خصوصی حقوق ملیں گے۔"

صحافیوں نے جب ٹرمپ سے سوال کیا کہ اس منصوبہ کا فائدہ روس کے لوگ بھی اٹھا سکتے ہیں تو انہوں نے کہا، "ہاں، بالکل روس کے امراء (امیر طبقہ) بھی ہمارے ملک میں آ سکتے ہیں۔"


وہیں ہاورڈ لوٹنک نے منگل کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا تھا، "ای بی-5 پروگرام۔۔۔پوری طرح سے بکواس، دکھاوٹی اور دھوکہ دہی سے بھرا ہوا تھا۔ اور یہ کم قیمت پر گرین کارڈ حاصل کرنے کا ایک طریقہ تھا اس لیے صدر نے ای بی-5 کی جگہ 'گولڈ کارڈ' منصوبہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔