امریکی پیسے کی بربادی پر زیلنسکی پر بھڑکے ٹرمپ، کہا- ’جنگ ختم کرو نہیں تو ملک کھو دوگے‘

ڈونالڈ ٹرمپ نے زیلنسکی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معمولی کامیڈین نے جنگ چھیڑ کر امریکی پیسے کو برباد کر دیا۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کو کوئی سرینڈر نہیں کرا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ
user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں تبدیلیٔ اقتدار کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ہوا کا رخ بدلنے لگا ہے۔ اب تک جو امریکہ جنگ میں یوکرین کے ساتھ دکھائی دے رہا تھا، وہ حیران کن طور پر اب روس کے پالے میں نظر آ رہا ہے۔ جہاں ایک طرف سعودی عرب کی ثالثی میں روس اور امریکی نمائندگان نے بات کی ہے تو وہیں ڈونالڈ ٹرمپ اس حق میں ہیں کہ جنگ کو ختم کر دیا جائے۔ اس درمیان ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو خوب کھری کھوٹی بھی سنا ڈالی ہے۔

دراصل صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کو جنگ ختم کرنے کی صلاح دی تھی۔ اس پر زیلنسکی نے ٹرمپ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ روس کے بھرم جال میں پھنس گئے ہیں اس لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ وہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ امریکہ سے بات چیت کی بنیاد پر ہی جنگ کو لے کر آخری فیصلہ ہوگا لیکن بات چیت میں یوکرین کو بھی شامل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔


ڈونالڈ ٹرمپ نے اب یوکرینی صدر زیلنسکی کے حملے کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی ایک تاناشاہ جیسا کام کرتے ہیں جو بغیر انتخاب کے ہی اقتدار میں بنے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں ٹرمپ نے کہا کہ ایک چھوٹے کامیڈین نے امریکی پیسوں کی بربادی کرکے جنگ چھیڑ دی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 350 بلین ڈالر کی رقم خرچ کر دی گئی۔ یہ پونجی ایک ایسی جنگ میں اُڑا دی گئی جسے امریکہ اور ٹرمپ کے بغیر جیتا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی کو یا تو جنگ ختم کر دینی چاہیے یا پھر وہ ملک ہی کھو دیں گے۔

ٹرمپ کے اس سخت حملے پر یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سبیہا نے جواب دیا اور کہا کہ ان کے ملک کو کوئی سرینڈر نہیں کرا سکتا۔ ہم اپنے وجود کے حق کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔