ٹورنٹو پولیس ایسو سی ایشن کا وزیر اعظم ٹروڈو سے استعفیٰ کا مطالبہ، پوسٹ میں لکھا 'حکومت پر اعتماد نہیں رہا'

ایسو سی ایشن نے یہ قدم حال ہی میں حکومت کی طرف سے مجوزہ فوجداری قانون میں تبدیلی کے بعد اٹھایا ہے۔ کنیڈیائی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی مخالفت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پریشانی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ اب ان کی مخالفت کا سلسلہ اپنے ہی ملک میں شروع ہو گیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق ٹورنٹو پولیس ایسو سی ایشن (ٹی پی اے) نے ٹروڈو کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایسو سی ایشن نے یہ قدم حال ہی میں حکومت کی طرف سے مجوزہ فوجداری قانون میں تبدیلی کے بعد اٹھایا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت پیش آیا ہے جب کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فری لینڈ نے استعفیٰ دیا ہے۔

ٹی پی اے کے آفیشیل ہینڈ سے کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے "ہمارے اراکین کا جسٹن ٹروڈو حکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے کہ وہ اب صحیح وجوہات سے کام کرے گی۔ اب استعفیٰ دینے اور عوام کے تحفظ سے جڑے اہم معاملوں کو کسی اور کو سنبھالنے کا وقت آ گیا ہے۔"

اس سے قبل ایسو سی ایشن نے کہا تھا "یہ بہت ہی مضحکہ خیز ہے۔ 9 سال تک کچھ نہ کرنے کے بعد آپ نے ایسے وقت کا انتخاب کیا جب آپ کی حکومت انارکی میں اتر رہی ہے اور تجاویز کے ذریعہ ہمیں خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیا مذاق ہے۔" اس پوسٹ میں وزیر اعظم ٹروڈو کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

دراصل کینیڈیائی رکن پارلیمنٹ انیتا آنند کی طرف سے کچھ تجاویز پیش کی گئی تھیں۔ جس میں پہلی، کریمنل کوڈ میں ترمیم تاکہ بار بار اور پُرتشدد جرم کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔ دوسری، گاڑی چوری، توڑ پھوڑ اور جبراً گھسنے جیسے پُرتشدد جرائم میں ضمانت کے لیے سخت شرائط، تیسری برآمد کی جانے والی اشیاء کی جانچ کا حق سی بی ایس اے افسران کو دینا، شامل تھی۔

واضح ہو کہ کینیڈا میں حالیہ وقت میں ٹروڈو حکومت کی مقبولیت میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ ایسے میں ٹروڈو حکومت کی سب سے طاقتور وزیر فری لینڈ کے استعفیٰ کو حکومت کے لیے شدید جھٹکا تسلیم کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔