بے وقوف افراد اور ان کے فیصلوں سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ: ڈونالڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے کہا ’ہم زوال پذیر قوم ہیں۔ ایک ناکام قوم ہیں۔‘

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے۔ منگل کو ٹرمپ پر مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تھی ۔ اس کے دو روز کے بعد سابق صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورک ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر لکھا کہ ’’ہم زوال پذیر قوم ہیں۔ ایک ناکام قوم ہیں۔‘‘

اپنی اشتعال انگیز پوسٹ میں ٹرمپ نے مزید کہا ہم جس اچھے امریکہ کو جانتے ہیں، وہ اتنی تیزی سے کھو رہا ہے کہ تاریخ کی سب سے نااہل انتظامیہ کے زیر انتظام باقی ڈیڑھ سال کے اختتام پر ہمارے پاس شاید کوئی ملک باقی نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرحدوں پر یلغار ہے، ہم عالمی کرنسی کے معیار کے طور پر اپنا ڈالر کھونے والے ہیں اور بیوقوف لوگوں اور فیصلوں کی وجہ سے ہم تیسری جنگ عظیم میں ختم ہو سکتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا صرف وہ چیزیں جو یہ اچھی طرح کرتے ہیں وہ انتخابی فراڈ، گندی مہم اور نظام انصاف کا غلط استعمال ہے۔ ٹرمپ نے ان الفاظ سے بات کا اختتام کیا "ہم زوال پذیر قوم ہیں... ایک ناکام قوم!!!"

امریکی "فاکس نیوز" چینل نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مقدمے کی نگرانی کرنے والے نیویارک شہر کے جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے ساتھ سکیورٹی ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مین ہٹن سپریم کورٹ کے جسٹس جوآن مرچان کے خلاف دھمکیاں تقریباً ایک ہفتہ قبل شروع ہوئی تھیں۔ منگل کو ٹرمپ کے خلاف تاریخی فرد جرم میں 34 الزامات لگائے گئے ہیں۔ٹرمپ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔ انہوں نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

یاد رہے جج مرچان نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے مقدمے کی صدارت بھی کی تھی۔ اس مقدمہ میں کمپنی کو ٹیکس فراڈ کے 17 الزامات میں 1.6 ملین ڈالر جرمانے کا مجرم پایا گیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مرچان اور ان کے خاندان کو ٹرمپ سے نفرت کرنے والے قرار دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔