افغانستان میں خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے: ملالہ یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغان عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور افغانستان میں اس وقت انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

ملالہ یوسف زئی، تصویر آئی اے این ایس
i

کابل: نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ عالمی کمیونٹی، تنظیموں اور رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں افغان عوام کے تحفظ کے لئے کیا بہتر ہے۔

دوحہ میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہے، لوگوں کو معاشی پریشانی کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور افغانستان میں اس وقت انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔


ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان میں پہلے جو بھی ترقی ہوئی تھی طالبان کے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنے کے اعلان کے بعد وہ سب واپس پیچھے چلی گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔