امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ

نیو یارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43453 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کوویڈ 19 سے 40291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن : امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 60لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 4.38 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 438913 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 26043750 تک جا پہنچی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43453 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کوویڈ 19 سے 40291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 36924، فلوریڈا میں 26360، پنسلوینیا میں 21562 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیزنیو جرسی میں 21455، الینوائے میں 21146، مشی گن میں 15525، میساچوسیٹس میں 14531 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد اس ملک میں ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔