عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو نے مسلمانوں کو پیش کی عید کی مبارکباد

کرسٹیانو رونالڈونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’’عید مبارک ! اس خاص دن کے موقع پر آپ سب کو خوشیاں، امن اور سلامتی نصیب ہو‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>کرسٹیانو رونالڈو / تصویر: ’ایکس‘ Cristiano@</p></div>

کرسٹیانو رونالڈو / تصویر: ’ایکس‘ Cristiano@

user

یو این آئی

سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پوری دنیا کے مسلمانوں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سفید لباس بھی زیب تن کیا اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ عیدالفطر منانے میں شامل ہوگئے۔

رونالڈو نے عید کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک متبسم تصویر جاری کی ہے، جس میں وہ مسلمانوں کا روایتی سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اہل اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’’عید مبارک ! اس خاص دن کے موقع پر آپ سب کو خوشیاں، امن اور سلامتی نصیب ہو‘‘۔


واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو مسلمانوں کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے الشباب کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے فیصلہ کن گول کے بعد مبینہ طور پر عاجزی سے سجدہ شکر ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رونالڈو کی رمضان المبارک کے علاوہ عرب ثقافت، عربی زبان میں اظہار تشکر، انشا اللہ، سجدہ شکر سمیت کئی ایسی ویڈیوز اور پیغامات منظر عام پرآئے ہیں جس نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ خیال رہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔