امریکہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا

امریکہ نے روس اور شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) کے درمیان ہتھیاروں کی منتقلی سے مبینہ طور پر منسلک ایک فرد، تین اداروں اور چار طیاروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ نے روس اور شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) کے درمیان ہتھیاروں کی منتقلی سے مبینہ طور پر منسلک ایک فرد، تین اداروں اور چار طیاروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "محکمہ خارجہ آج نومبر 2023 کے آخر سے روس میں شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی اور روس کے ذریعہ تجربہ میں ملوث ایک فرد اور تین اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

محکمہ امریکہ کی طرف سے نامزد ’’ملٹری ٹرانسپورٹ ایوی ایشن (وی ٹی اے) کی ملکیت والے چار طیاروں پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی سرکاری ملکیت والی ایئرلائن کمپنی 224ویں فلائٹ یونٹ کے جنرل ڈائریکٹر ولادیمیر میخیک کو نشانہ بناتی ہے۔ ساتھ ہی پابندیوں کا ہدف ولادیمیر و کا ایڈوانسڈ ویپنز اینڈ ریسرچ کمپلیکس اور اشولوک فائرنگ رینج بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔