طالبان نے اپنے سخت دشمن ’شیر ہرات‘ کو رہا کر دیا

ایک ہفتے میں اٹھارہ صوبائی دارالحکومت اشرف غنی حکومت کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔ طالبان نے ہرات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور سابق گورنراسماعیل خان نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

محمد اسماعیل، تصویر آئی اے این ایس
محمد اسماعیل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: طالبان کے سخت ناقد شیر ہرات کے نام سے مشہور طالبان مخالف ملیشیا کے کمانڈر محمد اسماعیل خان کو طالبان نے رہا کر دیا ہے۔ طالبان نے محمد اسماعیل خاں کے طالبان خیمے میں شامل ہوجانے کی وجہ سے رہا کر دیا اور گھر جانے کی اجازت دے دی۔

ایک ہفتے میں اٹھارہ صوبائی دارالحکومت اشرف غنی حکومت کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔ طالبان نے ہرات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور سابق گورنراسماعیل خان نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ طالبان نے قابو پانے کے بعد سابق مجاہد لیڈر کوساتھیوں سمیت گھر جانے دیا ہے اور طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل خان ان کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے اسماعیل خان نے طالبان کے خلاف آخر دم تک لڑنے کا عزم ظاہرکیا تھا جب رپورٹرز نے ان سے پوچھا اب آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو اسماعیل خان نے کہا وہ چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو اور جنگ ختم ہو جائے۔


واضح رہے کہ کابل میں سفارت خانے بند ہونا شروع ہوگئے ہیں، ڈنمارک نے سفارخانہ بند کر دیا ہے جب کہ نیدرلینڈز سفارتخانہ بند کرنے پر غور کر رہا ہے، جرمن سفارت خانے نے اپنا عملہ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے ایک دن میں چھ صوبائی دارلحکومتوں پر قبضہ کر لیا، طالبان کی پیش قدمی کے سامنے افغان فورسز ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ طالبان کی فتوحات کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اہم صوبے قندھار سمیت کئی روز کی لڑائی کے بعد ہلمند کا دار الحکومت لشکر گاہ بھی طالبان کے قبضے میں آگیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔