طالبان کا اگلے سال نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا منصوبہ

طالبان کے اطلاعات اور ثقافتی امور کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے اگلے سال ملک میں ایک کمیشن تشکیل دینے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے

طالبان لیڈر
طالبان لیڈر
user

قومی آوازبیورو

کابل: طالبان کے اطلاعات اور ثقافتی امور کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے اگلے سال ملک میں ایک کمیشن تشکیل دینے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔

مجاہد نے اسپوتنک کے انٹرویو میں کہا، ’آئندہ کچھ مہینوں میں نیا آئین بنانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گےکہ ہماری حکومت کے پاس ایک ایسا آئین ہو جوہمارے ملک کے سائنسدانوں، وکلاء اور ماہرین کی جانب سے بنایا گیا ہو‘۔


امسال ایک نیا آئین تیار کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا، اس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مجاہد نے کہا کہ سب سے زیادہ امکان تو یہی ہے کہ یہ کام آئندہ برس شروع ہو جائے گا اور کمیشن کو ملک کی حکومت تشکیل کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔