چھوٹی بچی کی پیٹھ پر مکمل پتہ لکھی ہوئی تصویر نے ظاہر کیا یوکرینی عوام کا خوف!

وائرل تصویر میں یوکرینی خاتون نے اپنی بیٹی کی پیٹھ پر گھر کا مکمل پتہ، موبائل نمبر اور دیگر تفصیلات لکھ دین ہے تاکہ وہ بچی کہیں لاپتہ ہو جائے تو صحیح جگہ پہنچنے میں آسانی ہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

یوکرین پر روسی حملے ہنوز جاری ہیں۔ ان حملوں میں کیف، خرکیف، بوچا اور ماریوپول شہر تباہ ہو گئے ہیں اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کی موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں بچے، جوان، ضعیف، مرد و خواتین سبھی شامل ہیں۔ ان سب کے درمیان یوکرین سے ایک دردناک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون نے اپنی بچی کے جسم پر گھر کا مکمل پتہ لکھ دیا ہے۔ ایسا اس نے اس لیے کیا ہے تاکہ اگر وہ خاتون جنگ کے دوران ماری جائے اور بچی اِدھر اُدھر گم ہو گئی تو اس کو صحیح ٹھکانہ پر لوگ پہنچا سکیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں خاتون نے اپنی بیٹی کی پیٹھ پر گھر کا مکمل پتہ، موبائل نمبر اور دیگر تفصیلات لکھ دیں ہے تاکہ وہ بچی کہیں لاپتہ ہو جائے تو صحیح جگہ پہنچنے میں آسانی ہو۔ واضح رہے کہ یوکرین پر گزشتہ 41 دنوں سے روسی حملے جاری ہیں۔ یہاں عمارتیں ملبوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ ہر طرف جلی ہوئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ سڑکوں پر لاشیں ہیں، جنھیں پہچاننے والا بھی کوئی نہیں۔ یہاں شاید ہی ایسا کوئی شہر بچا ہے جس پر روس نے بم نہ برسائے ہوں۔


یوکرین کے بوچا میں زبردست تباہی کا منظر دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں اب تک 300 سے زیادہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ روسی فوج نے نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کو بھی ہاتھ باندھ کر ان کے سر پر گولی ماری ہے۔ یوکرین نے اس کا موازنہ دہشت گردی اور جرائم سے کیا ہے۔ حالانکہ روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے ان دعووں کو خارج کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔