دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 کروڑ کے قریب، 56 لاکھ سے زیادہ ہلاک
امریکہ کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.40کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو ئے ہیں اور 882294 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

واشنگٹن: دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 36.99 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 56.49 لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اب تک 9.93 ارب سے زیادہ ویکسین کے ڈوز دیئے جاچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر369910181 اور اموات کے اعدادوشمار بڑھ کر 5649714 ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 28 دنوں میں دنیا میں کورونا سے متاثرہ 7.97 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.40کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو ئے ہیں اور 882294 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ہفتہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 35 ہزار 532 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی کل تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 333 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.91 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 13.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار 710 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شرح شفایابی 93.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران 871 لوگوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 493198 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔
برازیل انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں اب تک 2.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس وائرس سے اب تک 626170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں برازیل میں یومیہ انفیکشن کے کیسز دو لاکھ سے زیادہ آرہے ہیں۔ فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک میں اب تک 1.85 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 131271 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ برطانیہ کورونا انفیکشن کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 1.64 کروڑ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 155841 تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اورچھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 11343693 افراد متاثر اور86871 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس کورونا انفیکشن کے معاملے میں ساتویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ ملک میں اس وبا سے 11314707 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 322796 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اموات کے معاملے میں روس چوتھے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی کل تعداد 1.06 کروڑسے تجاوز کر گئی ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ ملک میں اموات کی تعداد 145537 تک پہنچ گئی ہے۔
اسپین انفیکشن کے معاملے میں نویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 97.79 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 92966 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جرمنی میں عالمی وبا سے اب تک 93.61 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جس سے یہ دسویں نمبر پرہے۔ ملک میں اموات کے اعدادوشمار 117670 تک پہنچ گئے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں تقریباً 14.10 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن کی زد میں آچکے ہیں اور وہاں اس وبا کی وجہ سے 29219 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔