امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پونے سات لاکھ سے متجاوز

امریکہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ ہلاکتیں 1918 میں فلو کی وبا سے مرنے والوں سے بھی زیادہ ہو گئی ہے

امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ ہلاکتیں 1918 میں فلو کی وبا سے مرنے والوں سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد چھ لاکھ 75 ہزار 446 ہو گئی۔ اس سے قبل 1918-19 میں فلو کی وبا کی وجہ سے تقریباً 6.75 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔


یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ آنے والی سردیوں میں تقریباً ایک لاکھ مزید لوگ کورونا سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔