تھائی لینڈ میں نرسوں نے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ماسک تیار کیے

اسپتال نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے واضح کیا کہ نرسوں کی جانب سے نومولود بچوں کے چہرے کے ماسک کی تیاری ایک ’’غیر معمولی واقعہ‘‘ ہے، اسپتال ان نرسوں کی کاوش کی تحسین کرتا ہے۔

تھائی لینڈ میں نرسوں نے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ماسک تیار کیے
تھائی لینڈ میں نرسوں نے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ماسک تیار کیے
user

قومی آوازبیورو

تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کی وباء سے شیر خوار بچوں کو بچانے کے لیے ایک مقامی اسپتال کی نرسوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک تیار کیے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا وبائی بیماری کی المناک ماحول میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے 'پرارام 9' اسپتال میں نرسوں نے اسپتال سے گھر لے جاتے ہوئے 'کوویڈ -19' کے انفیکشن سے بچانے کے لیے دو نوزائیدہ بچوں کے لیے چھوٹے چہرے کے ماسک بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

امریکی 'ٹائم' میگزین نے بنکاک کے اس اسپتال سے حاصل کردہ معلومات کے بعد ایک خبرمیں لکھا ہے کہ اسپتال سے فارغ کیے گئے دونوں بچوں کی ماؤں نے بتایا کہ انہیں گھر جانے کے لیے ٹیکسی یا پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا پڑے گا۔ ان شیرخوار بچوں کی گھروں کو واپسی کے حوالے سے اسپتال کی نرسیں فکر مند تھیں۔ بچوں کی ماؤں سے ملاقات کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں اور کچھ دیر بعد وہ خود سے تیار کردہ ماسک لے کر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چہرے کے ماسک صرف قلیل مدتی تحفظ کا ایک ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔


اسپتال نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے واضح کیا کہ نرسوں کی جانب سے نومولود بچوں کے چہرے کے ماسک کی تیاری ایک "غیر معمولی واقعہ" ہے، اسپتال ان نرسوں کی کاوش کی تحسین کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔