بولیویا میں دو بسوں کی خوفناک ٹکر، 37 افراد کی موت، 39 زخمی

حادثہ ہفتہ کی صبح 7 بجے ایونی اور کولچانی کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔ بسوں میں سے ایک مخالف لین میں چلی گئی جس سے زوردار ٹکر ہو گئی۔ ڈرائیور کے نشے میں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

بولیویا کے پوٹوسی علاقے میں ایک خوفناک بس حادثے میں کم سے کم 37 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثے میں 39 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ الجزیرہ نے پولیس اور مقامی افسروں کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 7 بجے ایونی اور کولچانی کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔ افسروں نے بتایا کہ بسوں میں سے ایک مخالف لین میں چلی گئی جس سے زوردار ٹکر ہو گئی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوٹاسی کے محکمہ جاتی پولیس کمان کے ایک ترجمان نے کہا، "اس ہولناک حادثہ میں 37 لوگوں کی جان چلی گئی ہے جبکہ ایونی شہر کے چار اسپتالوں میں 39 زخمی افراد کو بھرتی کرایا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کی شناخت کرنے کے لیے پولیس کے اہلکار لگے ہوئے ہیں۔"

بتایا جاتا ہے کہ ایک بس اورو جا رہی تھی، جہاں ایک خاص کارنیول جشن چل رہا تھا۔ افسروں کو شبہ ہے کہ حادثہ میں زندہ بچے ڈرائیور میں سے ایک نے شراب پی رکھی تھی۔ مبینہ طور پر مسافروں نے بھی اسے شراب پیتے ہوئے دیکھا تھا۔ الجزیرہ کے مطابق ریڈیو ایونی کے ذریعہ لی گئی تصاویر میں پولیس کو ملبے میں دبے لوگوں کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کمبل میں ڈھکی لاش اینڈین ہائی لینڈس میں بکھرے ہوئے تھے۔


قابل ذکر ہے کہ بولیویا کے پہاڑی، کم رکھ رکھاؤ والے اور کم نگرانی والے سڑک راستے میں دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک مانے جاتے ہیں جن میں ہر سال سڑک حادثات میں اوسطاً 1400 لوگ مارے جاتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق ایونی سالار دے ایونی کا داخلی دروازہ ہے جو ایک اہم سیاحتی مرکز ہے اور 10 ہزار مربع کلو میٹر (3900 مربع میل) سے زیادہ کا دنیا کا سب سے بڑا نمک علاقہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔