طالبان کا امریکہ سے افغانستان کے منجمد اثاثوں تک رسائی کا مطالبہ

قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی کانگریس کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ افغانستان کے اثاثے منجمد رکھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایسا کرنا امریکی عوام کا مطالبہ ہے۔

امیر خان متقی، تصویر آئی اے این ایس
امیر خان متقی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: افغانستان میں طالبان کی حکومت نے امریکہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان مرکزی بینک کو امریکہ میں اس کے منجمد اثاثوں تک جلد از جلد دوبارہ رسائی دے۔ قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی کانگریس کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ افغانستان کے اثاثے منجمد رکھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایسا کرنا امریکی عوام کا مطالبہ ہے۔

متقی نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کی روشنی میں خطہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر انتہائی منفی نتائج سے خبردار بھی کیا۔ اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کو دی جانے والی امداد معطل کرنے کے فیصلہ کے علاوہ افغان مرکزی بینک کے تمام اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے تھے۔


خیال رہے اس سے قبل عالمی بینک اور ورلڈ مانیٹری فنڈ(ڈبلیو ایم ایف) نے بھی افغانستان کو امداد دینے سے انکار کر دیا تھا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اگر امریکہ اور دوسری عالمی مالیاتی تنظیمیں افغانستان کے ساتھ یہی رویہ اختیار کئے رکھتی ہیں تو وہاں حالات اور بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔