واشنگٹن کا افغانیوں کے لئے واضح پیغام، وہ اپنا ملک واپس لیں: پومپیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے اسٹیٹ سکریٹری مائیک پومپیو کو 2020 کے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کے احکامات دے دیئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے اسٹیٹ سکریٹری مائیک پومپیو کو 2020 کے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کے احکامات دے دئیے۔

امریکہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مائیک پومپیو نے اکنامک کلب آف واشنگٹن میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں بتایا کہ’’مجھے یہ احکامات صدر سے خود ملے ہیں، وہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کر رہے ہیں‘‘۔


ان کی یہ رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد سامنے آئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے فوجی انخلا کے لئے ماحول پیدا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ’’واشنگٹن کا تمام افغانیوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ملک واپس لیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ فوجی انخلا کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان کے بطور امریکی صدر کارکردگی اس سے جڑی ہے۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ فوجی انخلا پر تحفظات صرف امریکہ کو ہی نہیں بلکہ یوروپ اور دنیا بھر کے کئی ممالک کی افغانستان میں افواج موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطہ میں فورسز کی ضرورت کم ہوگئی ہے۔ افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کی ضرورت میں کمی کی وجہ کارکردگی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ’’حقیقی کارکردگی، میں وقت نہیں گنواتا، میں دور اندیش ہوں‘‘۔


ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم صرف طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم تمام افغانیوں سے بات کر رہے ہیں، صدر اشرف غنی، ان سے میری جمعہ کی صبح ہی بات ہوئی، میں اپوزیشن سے بھی بات کر رہا ہوں اور ہم طالبان حکام سے بھی بات کر رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے افغانستان کے لیے چیف مذاکرات کار، زلمے خلیل زاد پورے افغانستان میں کام کر رہے ہیں، انہوں نے مختلف لوگوں سے ملاقات کی ہے جن میں این جی اوز اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہ بھی شامل ہیں‘‘۔ مائیک پومپیو کا کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ملک واپس لیں اور ہم چاہتے کہ جو ہمارے لئے اربوں ڈالر کے اخراجات اور جو امریکہ کے لئے لڑنے والے آپ کے بچوں کے بڑے خدشات کا باعث بنتا ہے اس کا خاتمہ کریں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM