سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے دیا استعفیٰ

عبداللہ حمدوک کہا کہ آپ نے مجھے اس نازک اور پر امید حالات میں وزیر اعظم بننے کا اعزاز بخشا اور میں نے اپنے ملک کو تباہی کی طرف جانے کے خطرے سے بچانے کی پوری کوشش کی ہے۔

عبداللہ حمدوک، تصویر آئی اے این ایس
عبداللہ حمدوک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

خرطوم: سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، عبداللہ حمدوک نے گزشتہ روز کہا کہ "میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ اس آزاد خیال ملک کی بیٹیوں یا بیٹوں میں سے کسی اور شخص کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔"

انہوں نے سرکاری سوڈان ٹی وی پر نشر ہونے والے ملک سے اپنے خطاب میں کہا کہ "آپ نے مجھے اس نازک اور پر امید حالات میں وزیر اعظم بننے کا اعزاز بخشا اور میں نے اپنے ملک کو تباہی کی طرف جانے کے خطرے سے بچانے کی پوری کوشش کی ہے۔"


عبداللہ حمدوک نے کہا، "سیاسی قوتوں میں اختلافات کے باوجود ہم نے سیکورٹی، امن، انصاف اور خونریزی کی روک تھام کے وعدے کے ساتھ شہریوں سے جو وعدہ کیا اسے پورا کرنے کے لیے ہم نے مطلوبہ اور ضروری اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی ۔" عبداللہ حمدوک نے ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔