سوڈان کی امریکہ سے دہشت گرد حامی ممالک سے نام ہٹانے کی اپیل

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگراں خارجہ سیکرٹری عمر داہاب نے خرطوم میں منعقد ایک اجلاس میں امریکہ کے خصوصی سفیر ڈونالڈ بوتھ سے اس بات کی اپیل کی۔

تصویر سوشل
تصویر سوشل
user

یو این آئی

خرطوم: سوڈان نے بدھ کے روز امریکہ سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سے اپنے ملک کا نام ہٹانے کی اپیل کی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگراں خارجہ سیکرٹری عمر داہاب نے خرطوم میں منعقد ایک اجلاس میں امریکہ کے خصوصی سفیر ڈونالڈ بوتھ سے اس بات کی اپیل کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’سیکرٹری نے امریکہ سے سوڈان کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے ہٹانے اور بین الاقوامی ترقیاتی امداد حاصل کرنے کی اجازت دیئے جانے کی اپیل کی ہے‘‘۔ عمر نے کہا کہ ’’سوڈان اب بین الاقوامی برادری کے ساتھ دوبارہ سے وابستہ ہونا چاہتا ہے۔ سوڈان امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے جو کہ گزشتہ چند دہائیوں سے کشیدہ تھے‘‘۔


قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے سال 1997 سے سوڈان پر پابندیاں عائد کر رکھی تھیں اور اسے دہشت گردی کو حمایت دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ امریکہ نے اگرچہ سال 2017 میں سوڈان کے جانب سے کیے گئے مثبت اقدام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے امریکہ کے تعاون کے دوران مستقل طور پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Aug 2019, 6:10 PM