سوڈان: خرطوم میں فضائی حملہ، 17 افراد ہلاک

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوبی حصے میں ایک فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 17 شہری ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوڈان میں خانہ جنگی</p></div>

سوڈان میں خانہ جنگی

user

یو این آئی

خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوبی حصے میں ایک فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 17 شہری ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

سوڈان کی وزارت صحت نے اپنے فیس بک پر ایک بیان میں کہا ’’خرطوم کے جنوبی حصے میں واقع الیرموک اور میو کے علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا... ابتدائی اندازوں کے مطابق، 17 افراد ہلاک ہوئے، جن میں پانچ بچے، خواتین اور بزرگوں کی موت ہوئی اور 25 گھر تباہ ہو گئے۔


عینی شاہدین نے بتایا کہ خرطوم کے جنوب میں واقع علاقوں پر سوڈانی فضائیہ نے بمباری کی، جبکہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے طیارہ شکن توپوں سے جواب دیا۔

دریں اثنا، آر ایس ایف نے اعلان کیا کہ اس نے سوڈانی فوج کے ایک مگ طیارے کو مار گرایا ہے۔ آر ایس ایف نے ایک بیان میں کہا ’’فوج کے جنگی طیاروں نے خرطوم کے جنوب میں میو، الیرموک اور منڈیلا کے علاقوں میں کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔‘‘

سوڈان کی فوج نے ابھی تک آر ایس ایف کے فوجی طیارے کو مار گرانے کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ سوڈانی ڈاکٹرز یونین کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق خرطوم اور دیگر علاقوں میں 15 اپریل سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں، جن میں 958 افراد ہلاک اور 4,746 دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔