سوڈان: لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 174 ہوئی، 15 اپریل سے مسلح تصادم جاری

سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان سوڈانی دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں 15 اپریل سے مسلح تصادم جاری ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر تنازع شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

خرطوم: سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جاری لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 174 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو سوڈانی ڈاکٹروں کی غیر سرکاری سینٹرل کمیٹی نے دی ہے۔ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود منگل کو ہونے والی جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو بھی لڑائی جاری رہی اور سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج کی جنرل کمان کے اطراف میں تشدد پھوٹ پڑا۔

سوڈانی فوج نے کہا کہ وہ آر ایس ایف کے حملوں کا سخت جواب دے رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خرطوم کے ہوائی اڈے پر ایندھن کے ٹینک پھٹنے کے بعد ہر طرف دھواں ہی دھواں دیکھا گیا۔ خرطوم کے شمال میں کافوری میں واقع آر یس ایف کیمپ میں کل صبح تشدد پھوٹ پڑا۔ اگرچہ منگل کے روز دونوں فریقوں نے بین الاقوامی فریقوں کی طرف سے تجویز کردہ 24 گھنٹے کی جنگ بندی کا عہد کیا، لیکن لڑائی اب بھی جاری ہے۔ سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان سوڈانی دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں 15 اپریل سے مسلح تصادم جاری ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر تنازع شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔