بحیرۂ کیریبین میں زلزلہ کے تیز جھٹکے، سنامی کی وارننگ جاری، لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی صلاح
مقامی وقت کے مطابق 6:30 بجے جزائر کیمین کے جنوب-مغرب میں بحیرہ کیریبین میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ ہونڈوراس کے افسروں کے مطابق زلزلہ سے نقصان کی فی الحال کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

جزائر کیمین کے جنوب-مغرب میں بحیرہ کیریبین میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ اس زلزلہ کے بعد کچھ جزائر اور ملکوں نے سنامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے سمندری ساحل کے پاس کے لوگوں کو اندرونی علاقوں میں چلے جانے کے لیے کہا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے یہ اطلاع فراہم کی۔
یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 6:23 بجے آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ اس کا مرکز کیمین جزیرہ میں جارج ٹاؤن سے 130 میل (209 کلومیٹر) جنوب مغرب میں واقع تھا۔
امریکن نیشنل سنامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ امریکی خاص سرزمین کے لیے سنامی کی وارننگ نہیں ہے لیکن پیورٹو ریکو اور امریکی ورجن جزائر گروپ کے لیے سنامی کی صلاح جاری کی گئی ہے۔ 'تھریٹ مینجمنٹ' کیمین جزائر نے ساحل کے پاس واقع رہائشیوں سے اندرونی اور اونچے مقامات پر جانے کی صلاح دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ لہروں کی اونچائی 0٫3 سے 1 میٹر تک ہونے کی امید ہے۔
پیورٹو ریکو کی گورنر جینفر گونزالیز کولون نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنامی کی صلاح کے بعد ایمرجنسی ایجنسیوں کے رابطے میں ہیں، لیکن انہوں نے کسی کو بھی ساحل چھوڑنے کی صلاح نہیں دی۔ ڈومینکن حکومت نے بھی سنامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو 20 میٹر سے زیادہ اونچائی اور 2 کلومیٹر اندر اونچے علاقوں میں جانے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی جہازوں سے دور چلے جانے اور اگلے کچھ گھنٹوں تک سمندر میں داخل ہونے سے بچنے کی صلاح بھی دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہونڈوراس کے افسروں نے کہا ہے کہ نقصان کی فی الحال کوئی رپورٹ نہیں ہے، لیکن انہوں نے اپنے لوگوں سے احتیاط برتنے کی گزارش کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔