امریکہ کے سان فرانسسکو خلیج علاقہ میں طوفان سے تباہی، 5 افراد ہلاک

فائر عملہ سان فرانسسکو میں فلک بوس عمارتوں کے آس پاس کے علاقوں پر قابو پانے میں مصروف ہیں جہاں تیز ہواؤں کے باعث اونچی اونچی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے اور ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سان فرانسسکو: امریکہ کے سان فرانسسکو خلیج ایریا میں طوفان سے متعلقہ واقعات میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ سان فرانسسکو کے دو افراد درخت گرنے سے متعلق الگ الگ واقعات میں ہلاک ہو گئے تھے۔ سان میٹیو کاؤنٹی، والنٹ کریک اور اوکلینڈ میں خراب موسم کی وجہ سے ایک ایک کی موت واقع ہوئی۔ فائر عملہ سان فرانسسکو میں فلک بوس عمارتوں کے آس پاس کے علاقوں پر قابو پانے میں مصروف ہیں جہاں تیز ہواؤں کے باعث اونچی اونچی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے اور ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا۔

ریسکیو عملہ سان فرانسسکو میں تقریباً 700 گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی نے اطلاع دی کہ بدھ کی سہ پہر تک، خلیج ایریا میں تقریباً 78,516 صارفین بجلی سے محروم تھے۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ بدھ تک، سان فرانسسکو میں 8,000 سے زیادہ افراد بجلی سے متاثر تھے۔


سان میٹیو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ووڈ سائیڈ میں تقریباً 30 گھروں کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہوگئی تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کی صبح سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے گراونڈ ڈیلے نوٹس جاری رکھا جس میں تیز ہواوں کے باعث پروازوں کی روانگی میں اوسطاً ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔