اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر اور دیگر اشیاء کی شان دار قیمت میں نیلام

ہاکنگ کی وہیل چیئر 296750 پاؤنڈز (393000 ڈالر) کے قریب فروخت ہوئی۔ ان کی اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برطانیہ کے معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی ذاتی اشیاء کی آن لائن نیلامی کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ہاکنگ کی وہیل چیئر 296750 پاؤنڈز (393000 ڈالر) کے قریب فروخت ہوئی۔ ان کی اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔

اسٹیفن ہاکنگ رواں برس مارچ میں 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ اعصابی بیماری کا شکار ہونے کے بعد ان کی زندگی کا طویل حصّہ وہیل چیئر پر گزرا۔ وہ کائنات کی تخلیق کے حوالے سے اپنی تحقیق کے سبب خصوصی شہرت رکھتے تھے۔

برطانوی سائنس دان کی فروخت ہونے والی اشیاء میں ان کے مقالات ، تمغے، ایوارڈز، ان کی مشہور کتاب (وقت کی مختصر تاریخ) کی ایک کاپی کے علاوہ آئزک نیوٹن، چارلس ڈارون اور البرٹ آئنسٹائن سے متعلق کئی مخطوطے شامل ہیں۔

کائنات کے پھیلاؤ کی خصوصیات سے متعلق اسٹیفن ہاکنگ کا 117 صفحات پر مشتمل تحقیقی مقالہ 584750 پاؤنڈز (767000 ڈالر) میں فروخت ہوا۔

شہرہ آفاق سائنس دان کے میڈلز اور ایوارڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 296750 پاؤںڈز رہی۔ اس نیلامی کا انتظام Christie's online auction کی جانب سے کیا گیا تھا اور یہ نو روز تک جاری رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔