سری لنکا: مہارا جیل میں پرتشدد فسادات، 8 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

اتوار کو فساد اس وقت بھڑک اٹھا جب قیدی کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلنے کی وجہ سے جیل سے جلد رہائی کا مطالبہ کر رہےتھے۔ اس دوران قیدیوں نے جیل کے گھیرے کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولمبو: سری لنکا کی راجدھانی کولمبو کے مضافات میں واقع مہارا جیل میں ہوئے پرتشدد فسادات میں کم سے کم آٹھ قیدیوں کی موت ہوگئی اور پچاس دیگرزخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ میں پولس سربراہ اجیت روہانا کے حوالے سے پیر کو یہ اطلاع دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فساد میں جیل کے دو افسران بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کو فساد اس وقت بھڑک اٹھا جب قیدی کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلنے کی وجہ سے جیل سے جلد رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران قیدیوں نے جیل کے گھیرے کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے سلامتی اہلکاروں کو انہیں روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔


قیدیوں کے حقوق کی سلامتی کے لئے تشکیل کمیٹی کے ایک وکیل سوناکا پریرا نے بتایا کہ فساد کے پیچھے کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ مقامی افسران نے کورونا وائرس کی جانچ کرانے اور صحت مند قیدیوں کو متاثروں سے الگ کرنے کی قیدیوں کی درخواست کو ٹھکرا دیا ہو۔ سری لنکا میں اب تک کورونا وائرس انفیکشن کے22,988 معاملے سامنے آچکے ہیں اور 109 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔