سری لنکا: پٹرول کے لئے قطار میں کھڑے دو افراد کی موت

سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث شہری پٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سری لنکا، تصویر آئی اے این ایس
سری لنکا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور آسمان چھوتی قیمتوں کے باعث پٹرول اور ایندھن کو محفوظ کرنے کی جدوجہد کے دوران قطار میں لگے 2 افراد کی موت ہوگئی۔ سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث شہری پٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز سری لنکا کے 2 مخلتف حصوں میں پٹرول اور ایندھن لینے کے لیے لگی قطار میں انتظار کرتے دو معمر افراد اچانک گرگئے اور جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق انتقال کرنے والے افراد میں سے ایک کی عمر 70 سال تھی اور وہ پیشے سے ڈرائیور تھا، جبکہ وہ ذیابیطس اور دل کا مریض بھی تھا، دوسرے شخص کی عمر 72 سال تھی، دونوں ایندھن اور پٹرول لینے کے لیے تقریباً چار گھنٹے سے قطار میں کھڑے تھے۔


واضح رہے کہ سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اتوار کو سری لنکا نے خام تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد اپنی واحد ایندھن ریفائنری میں بھی کام معطل کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔