سری لنکا: کابینہ کے اجتماعی استعفیٰ کے بعد صدر نے چار وزراء کو دلایا حلف

سری لنکا کے صدر گوٹبایا راجپکشے نے پیر کے روز چار وزراء کو حلف دلایا، اس کے کچھ گھنٹے پہلے سری لنکا میں سنگین معاشی اور سیاسی بحران کے پیش نظر کابینہ نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

گوٹبایا راجپکشے، تصویر آئی اے این ایس
گوٹبایا راجپکشے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے حالات انتہائی مایوس کن ہیں۔ ایسے ماحول میں سری لنکائی کابینہ نے اجتماعی استعفیٰ دے کر حالات کو مزید فکر انگیز بنا دیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹبایا راجپکشے نے پیر کو چار وزراء کو حلف دلایا۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق صدر دفتر کے افسران نے کہا کہ سابق وزیر برائے انصاف علی صابری نے نئے وزیر مالیات کی شکل میں حلف لیا، جب کہ جی ایل پیئرس نے وزیر خارجہ کی شکل میں، دنیش گنوردھنے نے وزیر تعلیم کی شکل میں اور جانسٹن فرنانڈو نے وزیر برائے شاہراہ کی شکل میں حلف لیا۔

سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن پارٹی متحدہ حکومت بنانے کے لیے متفق ہوتی ہیں تو آنے والے دنوں میں اور وزراء کو کابینہ میں حلف دلایا جائے گا۔ سری لنکا حکومت کو کئی دنوں سے عوامی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں حکومت سے معاشی بحران، بجلی کٹوتی اور ایندھن و دیگر ضروری فراہمی میں کمی کو حل کرنے کے لیے فوری ترکیب کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


جنوبی ایشیائی ملک میں معاشی عدم استحکام اور ایندھن کی سنگین کمی کے درمیان بڑھتی مخالفت کے سبب کابینہ وزراء نے اتوار کی شب اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔ پیر کو صدر راجپکشے نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو موجودہ بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */