کورونا کا قہرنہیں رک رہا، پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد 74 لاکھ سے تجاوز

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعدا پونے تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور روزانہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 74 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4لاکھ 18 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعدا پونے تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 15 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں 39 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

روس میں بھی کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ا ب تک 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ6358لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ چین میں متاثرین کی تعداد 83 ہزار سے زیادہ ہے اور ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


سعودی عرب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 819 ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2255سے زیادہ ہے۔

برطانیہ میں اب تک اس بیماری سے پونے تین لاکھ لوگوں سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔اٹلی میں اب تک اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار لوگوں سے زیادہ ہو چکی ہے۔اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔