’بم اور گولہ بنانے کی رفتار تیز کی جائے‘، ایران پر اسرائیلی حملہ کے بعد جنوبی کوریا کے تانا شاہ کم جونگ اُن سرگرم
کم جونگ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلحہ فیکٹریوں میں آٹومیشن یعنی بغیر انسانی مدد والے پروڈکشن کو فروغ دیا جائے۔ فیکٹریوں کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ کم از کم انسانی مداخلت ہو، مشینیں خود سے کام کریں۔

کم جونگ اُن کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد جنوبی کوریا میں ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جمعہ کے روز اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تھا، جس نے جنوبی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ اُن کو پریشان کر دیا ہے۔ انھوں نے سرگرمی دکھاتے ہوئے فوراً اپنے ملک کی اسلحہ فیکٹریوں کا دورہ کیا اور گولہ و بارود کے پروڈکشن کو بڑھانے کا حکم صادر کر دیا۔
کم جونگ نے اسلحہ فیکٹری کا دورہ کرنے کے دوران افسران سے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بم اور گولے بنانے کی رفتار مزید تیز کی جائے، کیونکہ اب دنیا ایک جدید طرز کی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس ماحول میں طاقتور اسلحہ ہی اصل طاقت ہوں گے۔ یہ جانکاری سرکاری میڈیا کے سی این اے کے حوالہ سے سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ جمعہ کے روز میٹل پریسنگ اور اسمبلی یونتس کا تجزیہ کرنے پہنچے۔ وہاں انھوں نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہوئے گولہ و بارود پروڈکشن پروگریس کو چیک کیا۔ اس کے بعد افسران کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ اگر جدید ترین جنگوں کی ضرورتوں کے حساب سے طاقتور گولے بنانے ہیں، تو پروڈکشن کی صلاحیت میں فوراً اضافہ کرنا ہوگا۔
جنوبی کوریائی تاناشاہ نے خصوصاً اس بات پر زور دیا کہ اسلحہ فیکٹریوں میں آٹومیشن یعنی بغیر انسانی مدد والے پروڈکشن کو فروغ دیا جائے۔ فیکٹریوں کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ کم از کم انسانی مداخلت ہو، مشینیں خود سے کام کریں۔ توجہ دینے والی بات یہ ہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے کم جونگ اُن لگاتار فوج کو مضبوط کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان دنوں شمالی کوریا اور روس کی دوستی بہت گہری ہوتی جا رہی ہے۔ مئی میں آئی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اب تک روس کو 20 ہزار سے زیادہ کنٹینر میں اسلحے بھیج چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Jun 2025, 5:40 PM