اسپین ، فرانس اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن ، کورونا کی دوسری لہر

لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے اس دوران سفراور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

یوروپی ممالک اسپین ، فرانس اور برطانیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر (کووڈ-19) کی وبا کے بعد ایک طرح کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

ہفتہ کے روز ہسپانوی حکام نے دارالحکومت میڈرڈ کے کچھ حصوں میں لاک ڈاون جیسی پابندی کا اعلان کیا تاکہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے اضافے کو روکا جا سکے۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے اس دوران سفراور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

ہسپانوی حکومت نے کہا ہے کہ اس وبا کے پہلے مرحلے میں یوروپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں اسپین شامل تھا۔ اسپین میں اب کورونا کے چھ لاکھ 25 ہزار 651 کیسز ہیں اور میڈرڈ اور اس کے آس پاس کورونا وائرس کی اوسط شرح دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔سردیوں میں وبا کی دوسری لہر شروع ہونے سے پہلے ہی یہ ممالک خود کو تیار کررہے ہیں۔


اسپین کے علاوہ دیگر یوروپی ممالک فرانس میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور جمعہ کے روز ایک دن میں 13،215 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ وزیرخزانہ برونو لی مائر بھی کورونا متاثرین میں شامل ہیں۔ مارسیل اور نائس سمیت کئی شہروں میں سخت پابندیاں ہیں۔

برطانیہ میں جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے 27 اموات ہوئیں اور 4،322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا کہ دوسری لہر ابھی بھی ’ناگزیر‘ ہے۔ انگلینڈ کے شمال کے بڑے حصوں میں اب لاک ڈاؤن اقدامات کو نافذ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔