کناڈا میں برفباری، گاڑیوں پرنہیں رہا کنٹرول،آپس میں ٹکرانے سے لمبا ٹریفک جام!
کناڈامیں برف اتنی شدید اور پھسلن سے بھری ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر سڑک پر گرفت ہی نہیں بنا پارہے ہیں۔ جیسے ہی کوئی گاڑی ہائی وے پر پہنچ رہی ہے ، ویسے ہی وہ بے قابو ہوتی جارہی ہے۔

اس دوران کناڈا سے ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پرکھلبلی مچا دی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مسلسل برفباری کی وجہ سے ہائی وے کی سطح مکمل طور پر سفید چادر میں ڈھکی ہوئی ہے۔ برف اتنی شدید اور پھسلن سے بھری ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر سڑک پر گرفت ہی نہیں بنا پارہے ہیں۔ جیسے ہی کوئی گاڑی ہائی وے پر پہنچ رہی ہے ، ویسے ہی وہ بے قابو ہوتی جارہی ہے۔ اور گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکراتی چلی جارہی ہیں۔ بریک لگانے پر پہیےلاک ہورہے ہیں لیکن رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ کئی گاڑیاں سست ہونے کی کوشش کرتی نظر آئیں مگر پھسلن اتنی زیادہ ہے کہ کاریں اُچھل کر دوسری لین میں گھس جاتی ہیں۔
ویڈیو میں واضح طور پر ہائی وے کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطار دکھائی دے رہی ہے۔ جگہ جگہ ٹرک، کاراور وین آپس میں ٹکرا کر سڑک پر ترچھی پڑی ہیں۔ کچھ گاڑیاں پوری طرح سائڈ وال میں پھنس گئی ہیں جب کہ کئی برف میں آدھی دھنسی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئے جارہے دعوے کے مطابق یہ منظر کناڈا کی ایک اہم شاہراہ کا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل برفباری ہونے کی وجہ سے سڑک کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے پہنچ گیا تھا۔ درجہ حرارت گرنے سے سڑک پر جمع برف شیشے جیسی پھسلن میں بدل گئی اور اسی وجہ سے گاڑیاں بے قابو ہوتی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ لگا تار یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اتنے خطرناک حالات میں گاڑیوں کو ہائی وے پر آنے سے روکنے کے لئے کیا قدم اٹھائے گئے تھے؟۔ کچھ کا کہنا تھا کہ ایسے موسم کے لیے الرٹ جاری کیا جانا چاہیے تھا، جب کہ کئی دیگر نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ برفباری کے دنوں میں سڑک پر نکلتے وقت ضرورت سے زیادہ محتاط رہیں۔ ویڈیو کوسوشل میڈیا پر مختلف پلیٹ فارمز سے شیئر کیا جارہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔