امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین کریں گی خلاء کی سیر، تاریخ رقم کرنے کی تیاری

14 اپریل کو دنیا کی 6 طاقتور خواتین خلا میں پرواز بھر کر تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ دراصل مغربی ٹیکساس سے بلیو اوریجن این ایس-31 کی پہلی ’آل وومن اسپیس فلائٹ‘ خلا کے لیے پرواز بھرنے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر، سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پیر (14 اپریل) کو دنیا کی 6 طاقتور خواتین خلا میں پرواز بھر کر تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ دراصل مغربی ٹیکساس سے بلیو اوریجن این ایس-31 کی پہلی ’آل وومن اسپیس فلائٹ‘ خلا کے لیے پرواز بھرنے والی ہے۔ اس خاص مشن این ایس-31 میں شامل ہونے والی دنیا کی 6 طاقتور خواتین میں پاپ سنسنیشن کیٹی پیری، ٹی وی آئیکن گیل کنگ، صحافی لارین سانچیز، ناسا کی راکٹ سائنسداں عائشہ بوو، بائیو ایسٹروناٹکس کی محقق امانڈا نگوین اور فلمساز کیریون فلن شامل ہیں۔

یہ مشن خلا کی سرکاری حد ’کرمان لائن‘ کو عبور کرنے والا ہے۔ پرواز کے دوران یہ خواتین زیرو گریوٹی کا احساس کریں گی اور خلا سے زمین زمین کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھ سکیں گی۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی زیر ملکیت کمپنی کے زیر اہتمام یہ مشن پوری دنیا کے لیے ایک تحریک ہوگا اور اسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔ بلیو اوریجن اس مشن کو اپنی ویب سائٹ پر ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7:00 بجے لائیو اسٹریم کرے گا۔ لانچ ونڈو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 کھلے گی۔ اس کے علاوہ، پیراماؤنٹ پلس بھی مشن کی مکمل کوریج فراہم کرے گا، اور امکان ہے کہ لانچ کو ’ایکس‘ پر بھی لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔


اس خصوصی مشن کے لیے بلیو اوریجن نے ایک علامتی پَیچ بھی تیار کیا ہے، جو ہر عورت کی کہانی اور جذبے کی عکاسی کرتا ہے:

  • عائشہ بوو کے لیے وقف کردہ ’ٹارگٹ اسٹار‘ ان کے بلند مقاصد کی علامت ہے۔

  • امانڈا نگوین کے لیے انصاف کا ترازو، ان کے سماجی انصاف کے جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔

  • گیل کنگ کے لیے شوٹنگ اسٹار مائک، جو ان کی صحافت سے بے انتہا لگن کی علامت ہے۔

  • کیٹی پیری کو رنگ برنگی آتش بازی کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جو ان کی موسیقی اور سماجی کام کی شاندار نمائش کو ظاہر کرتا ہے۔

  • کیریون فلن کو فلم ریل سے اور لارین سانچیز کو ان کی کتاب ’فلن دی فلائی‘ کے کردار میں پَیچ میں جگہ ملی ہے۔

یہ مشن صرف ایک پرواز نہیں بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے اور تنوع کی علامت بن کر ابھر رہا ہے۔ کیٹی پیری کے مداح یہ خبر سن کر کافی پُرجوش ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔