امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ، 4 افراد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 10:45 بجے جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تقریباً 45 کلومیٹر دور جنوب مغربی ہنری کاؤنٹی کے شہر ہیمپٹن کے ڈاگ ووڈ لیکس کے علاقے میں پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 10:45 بجے جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تقریباً 45 کلومیٹر دور جنوب مغربی ہنری کاؤنٹی کے شہر ہیمپٹن کے ڈاگ ووڈ لیکس کے علاقے میں پیش آیا۔

ہیمپٹن پولیس کے سربراہ جیمز ٹرنر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے سراغ رساں کم از کم چار جرائم کے مقامات کی تفتیش کر رہے ہیں۔ پولیس ابھی تک ملزم کی تلاش میں ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت 41 سالہ آندرے لانگمور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی رہائشی ہے۔


ہیمپٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے مشتبہ شخص کی ایک تصویر اور تفصیل جاری کی، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ2017 کالی جی ایم سی اکاڑیا چلارہا تھا اور ایک کالی ہینڈگن لے جارہا تھا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ حکام نے فائرنگ کے بارے میں معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص کو پولیس سے رابطہ کرنے اور 911 پر کال کرنے کے لئے کہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔