چین کے جس ’وُہان‘ سے دنیا میں پھیلا کورونا وائرس، وہاں سے آئی حیرت اَنگیز رپورٹ

چین میں قومی صحت کمیشن کے ترجمان می فنگ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں چین بیرون ممالک سے کووڈ-19 کے مریضوں کے داخلے اور اس مرض کے از سر نو پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ضروری کام انجام دے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چین کے وُہان شہر سے پھیلے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ کورونا وائرس کے قہر سے دنیا کے سبھی ممالک پوری طرح پست ہو چکے ہیں۔ اس درمیان چین کے وُہان سے ایک حیران کرنے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ چینی اسٹیٹ کونسل کے ماتحت مشترکہ روک تھام اور کنٹرول سسٹم کے ذریعہ 26 اپریل کو منعقد نیوز بریفنگ سے پتہ چلا کہ مختلف فریقوں کی یکساں کوششوں سے وُہان شہر کے اسپتالوں میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد صفر ہو چکی ہے۔ جس وہان میں کورونا پھیلنے کے بعد لاشیں بچھ گئی تھیں، وہاں پر اتنی جلدی حالات کو قابو میں آخر کس طرح کر لیا گیا؟ اسے سن کر ہر کوئی حیران ہے۔

چین میں قومی صحت کمیشن کے ترجمان می فنگ نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں چین بیرون ممالک سے کووڈ-19 مریضوں کے داخلے اور اس وبا کے از سر نو پھیلاؤ کے تعلق سے ضروری کام کرے گا۔ صحت اداروں کے حالات کو جلد ہی بحال کرے گا تاکہ علاج سے متعلق شہریوں کی ضرورتیں پوری ہو سکیں۔


ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس نے کہرام مچا رکھا ہے۔ دنیا بھر میں ہر روز ہزاروں لوگوں کی موت ہو رہی ہیں۔ دنیا میں اب تک 29 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ اس مہلک بیماری سے اب تک دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

امریکہ جیسے ملک کی کورونا نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ہر دن امریکہ میں سینکڑوں اموات ہو رہی ہیں۔ ایسے میں چین نے وُہان میں اتنی جلدی کورونا پر پوری طرح سے کنٹرول کیسے کر لیا، یہ موضوع بحث ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چین پر کورونا وائرس سے مرنے والوں کے اعداد و شمار بھی چھپانے کے الزام لگ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد پر کئی بار سوال کھڑے کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Apr 2020, 9:11 PM